اداکارہ سونیا حسین قلاشی لباس میں کتنی حسین لگ رہی ہیں

اسلام آباد( ویب نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی سوشل میڈیا پر قلاشی لباس پہنے ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئی ہے۔سونیا حسین اپنے مداحوں کے ساتھ آئے دن اپنی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سونیا حسین دورِ جدید کے مطابق چلتی ہیں اور فیشن سے متعلق اچھی سوجھ بوجھ بھی رکھتی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر اور ویڈیوز پر مداحوں کی جانب سے اُن سے اظہارِ محبت بھی کیا جاتا ہے۔سونیا حسین کی سوشل میڈیا انسٹا گرام پر تیزی سے نئی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں  روایتی قلاشی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سونیا حسین کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوبصورت قلاشی لباس پہن کر کس قدر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔سونیا حسین کی اس ویڈیو پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں