اداکارہ صبور نے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کر دیا

اسلام آباد(ویب نیوز)گزشتہ روز معروف اداکار علی انصاری کے ساتھ رشتہِ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ صبور نے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کردیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود صبور علی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرکے ’صبور علی انصاری‘ کردیا ہے۔

صبور علی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرنے پر اُن کے مداح  بے حد خوش ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ  کے نکاح اور اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا ۔ شادی کی تقریب میں انڈسٹری کے  اداکاروں نے بھی شرکت کی، جن میں عروہ حسین، زارا نور عباس اور ایمن خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔صبور علی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور خوبصورت موقع پر گولڈن رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر علی انصاری نے سفید شیروانی زیب تن کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں