اداکارہ کومل عزیزکی اپنے پالتو کتے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ کومل عزیز نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔جس میں انہوں نے اپنے پالتو کتے کے رنگ سے میچ کرتے ہو ئے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کومل عزیز کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنا پسندیدہ پالتو کتا بھی اپنے ساتھ بٹھایا ہوا ہےوہ نہایت خوش بھی نظر آ رہی ہیں۔  کومل عزیز کے پالتو کتے کا رنگ سیاہ اور سفید ہے۔ جبکہ اس تصویر میں کومل عزیز نے بھی سیاہ اور سفید رنگ زیب تن کیا ہوا ہے۔کومل عزیز کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں  لکھناہے کہ ہم دونوں جڑواں لگ رہے ہیں۔ کومل عزیز کی یہ پوسٹ اُن کے مداحوں  کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں