اداکارہ یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں جکڑی تصاویر وائرل

اسلام آباد (نیوزٹویو)سوشل میڈیا پر اداکارہ اور شاعرہ یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں جکڑی تصاویر وائرل ہوگئیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ یاسرہ رضوی کی جانب سے زبردستی کی شادیوں کی روک تھام اور طلاق پر ہونے والی شرمندگی سے متعلق چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔مختلف تصاویر میں یاسرہ رضوی کو سرخ عروسی لباس پہنے، ہاتھوں میں مہندی لگائے اور زنجیروں میں جکڑے بیٹھے دیکھا جاسکتاہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شادی کرنا یا نہ کرنا کسی بھی انسان کی زندگی کا اہم اور ذاتی فیصلہ ہے۔ کس سے ، کیسے اور کیوں، یہ فیصلہ کرنا بھی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اگر یہ فیصلہ کرنے میں کوئی غلطی ہوجائے اور اپنی مرضی سے کی گئی شادی بھی ایک ناخوشگوار تجربہ بن جائے تو اسے ختم کردینا بھی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ  یہ کوئی مغربی ایجنڈا نہیں بلکہ وہ شخصی آزادی ہے جو ہر مذہب اور ہر قانون کامن سینس کے تحت سب افراد کو دیتا ہے کیوں کہ کسی بھی شادی کے سب سے گہرے اثرات بہرحال شادی کرنے والے پر ہی مرتب ہوتے ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں جبری شادیوں اور طلاق کو انسانی حقوق پر ایک صریحاً حملہ قرار دیا ، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اس صورتحال کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں