اداکار عدنان صدیقی کا لیجنڈ اداکارعمر کی وفات پر اظہارِ افسوس۔

اسلام آباد(نیوز ویب) پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کامیڈین کنگ عمر شریف   کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو ہنسانےوالے نے آج سب کا دل توڑ دیا۔عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’عمر شریف صاحب، آپ اب سکون میں ہوں گے۔ عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’آپ نے ہمیں بہت ہنسایا اور بالآخر ہم سب کا دل ٹوٹ گیا۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ اب اپنے لطیفوں سے جنت کو اپنا بنائیں۔واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ۔ انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں