ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی تشکیل نو

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزارت داخلہ نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم کی تشکیل نو کردی۔وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری  کردیا گیا ہے جس کے مطابق دو رکنی ٹیم میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر اطہر وحید اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر شاہد حامد شامل ہیں۔

گزشتہ روز ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے  تشکیل کی گئی کمیٹی کے ارکان کی تعداد تین تھی جس میں آئی ایس آئی کے کرنل سعد احمد بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں