اریبہ حبیب کا پاکستان کے سیاستدانوں کو سیاست میں آنے سے پہلے اسکول میں داخلہ دلوانے کا مشورہ

اریبہ حبیب نے مشورہ دیا کہ تمام سیاستدان  کسی فنیشنگ اسکول میں داخلہ لے لیں، جہاں انہیں تہذیب، بات چیت کا طریقہ اور صبروتحمل سکھایا جائے، بتایا جائے  کہ کس طریقے سے پیش آنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدان ایک جیسے نہیں ہیں بہت سارے اچھے بھی ہیں۔ دوسری جانب ماڈلنگ اور شوبز انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اریبہ نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں پسند نہ پسند ایک حد تک ہے جب کہ ماڈلنگ انڈسٹری میں لابنگ ہے وہاں سینئر اورجونئیرکا فرق ہے۔ اداکارہ کے مطابق انہیں آئٹم سونگ پسند نہیں اس لیے کبھی پیشکش ہوئی تو مسترد کردیں گی۔ اریبہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ نہ صرف ایک اداکارہ  ہیں بلکہ ایک ڈیزائنر بھی ہیں  اور ہر ماڈل کو معاوضہ دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں