استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے سے الیکشن میں حصہ لے گی،پارٹی سرپرست

لاہور(نیوزٹویو)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی۔

 لاہور میں  استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ جہانگیر ترین  نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی،کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں، نیا پاکستان بنانا خواب ہے جسے ضرور پورا کریں گے۔

 ادھر پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا کہ عام صارفین کو 300 یونٹ بجلی اور چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے مفت بجلی دیں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں