اسرائیلی فوج کاغزہ میں دومقامات پرحملہ،کسی کے ہلاک یا زخمی ہو نے کی اطلاع نہیں

غزہ (نیوزٹو یو) غزہ کی سرحد پر فورسز کے ساتھ جھڑپ اور جنوبی اسرائیل پر آگ لگانے والے غبارے چلانے کے بعد  اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی علی الصبح غزہ میں دو مقامات پر حملہ کیا ہے تاہم غزہ پر اسرائیلی حملوں سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نے حماس کے فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا جو ہتھیار بنانے اور تربیت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ساتھ ہی جبالیہ سے ملحقہ دہشت گرد سرنگ کے داخلی دروازے پر بھی حملہ کیابیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر آگ لگانے والے غبارے پھینکنے اور کل ہونے والے پرتشدد ہنگاموں کے جواب میں تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق دونوں واقعات اس بات کی مثال تھے کہ حماس کس طرح دہشت گردی کے حربے استعمال کر رہی ہے اور شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔ قبل ازیں اتوارکی صبح کو غزہ کے شہریوں نے 12 سالہ عمر حسن ابو النائل کو سپرد خاک کیا گیا جو ایک ہفتہ قبل سرحدی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گیا تھا گذشتہ روز ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے ٹائر جلانے کے بعد آنسو گیس اور ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی غزہ میں وزارت صحت کے مطابق جھڑپوں میں 11 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین آگ سے زخمی ہوئے ہیں یادرہے کہ مئی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان 11 روز تک شدید لڑائی ہوئی تھے جو فریقین کے درمیان کئی برسوں میں ہونے والی بدترین لڑائی تھی، جو ایک غیر رسمی جنگ بندی کے ساتھ ختم ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں