اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری،43فلسطینی شہید،80زخمی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری سے مزید 43 فلسطینی شہید جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں گھروں، پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا، دیرالبلاح اور جبالیہ میں بمباری سے17 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، دیر البلاح میں ایک مسجد پر بھی حملہ کیا گیا، متعدد افراد بے گھر ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق رفاہ میں اماراتی ہسپتال کے باہر حملے میں 11 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی ہوئے، شمالی غزہ پر حملوں میں 10 افراد شہید اور 5 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق بیت حنون میں جڑی بوٹیاں چننے والے افراد پر گولہ باری کی گئی، جس سے 3 افراد شہید ہوئے، غزہ میں خوراک کیلئے جمع افراد پر حملوں میں شہداء کی تعداد 118 ہوگئی۔
7 اکتوبر سے اب تک 30 ہزار 410 افراد شہید اور 71 ہزار 700 زخمی ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں