اسلام آبادپولیس نے عمران خان کو 3مقدمات میں طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) چئیرمین تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہوئیں اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو 3 مقدمات میں تفتیش کےلیے طلب کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کو تھانہ ترنول، کوہسار، کراچی کمپنی مقدمات میں طلب کیا ہے، پولیس کی جانب سے طلبی کے نوٹس زمان پارک لاہور بھجوائے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی آپ کو نوٹس کر کے طلب کیا گیا پر آپ حاضر نہیں ہوئے، آپ کوئی ثبوت دینا چاہتے ہیں تو حاضر ہو کر پیش کریں، حاضر نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں