اسلام آبادکے2بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ماہ میں کتے کاٹنےکے500مریضوں کولا ئےجانےکاانکشاف

اسلام آباد (نیوزٹویو) اسلام آباد کے دو سرکاری ہسپتالوں میں ایک ماہ میں کتے کے کا ٹنے کے 500مریضوں کو لا ئے جانے کا ا نکشاف ہوا ہے وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ میں کتے کے کاٹنے کے تقریبا 500 مریضوں کا علاج کیا گیا ا ورا نہیں ویکیسین لگائی گئی پولی کلینک ہسپتال کے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مہینے کتے کاٹنے کے 200مریض ہسپتال میں لا ئے گئےجبکہ پمز ہسپتال میں 300مریضوں کو لا یا گیا تھا یہ وفاقی دارالحکومت کے صرف دو بڑے سرکاری ہسپتالوں کے اعداد و شمارہیں جبکہ سی ڈی اے ہسپتال اور این آئی ایچ اس کے علاوہ ہیں شہرمیں درجنوں کی تعداد میں پرا ئیوئٹ ہسپتال اور کلینکس بھی مو جود ہیں جہاں کتے کا ٹنے کی ویکیسین لگائی جا تی ہیں ددوبڑے سرکاری ہسپتالوں کے اعدادوشمار انتہائی ا لا رمنگ ہیں اعدادوشمار میں اس بات کی نشا ندہی نہیں کی جا سکی کہ کتے کے کاٹنے کے زیادی مریضوں کا تعلق شہر سے یا مضافاتی علا قوں میں سے کہاں سے ہے تاہم وفاقی دا رالحلکومت  اسلام آباد میں کتے کے کا ٹںے کے یہ کیسزحیران کن حد تک زیادہ ہیں پمز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کتے کاٹنے کے اسلام آباد میں مریض دوسرے قریبی شہروں سے بھی لا ئے جا تے ہیں تاہم اس سے متعلق ا عدادوشمار دستیا ب نہیں ہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن آف اسلام آباد (ایم سی آئی) کے ڈی جی سرور سندھو کے مطابق انہیں ا سلام آباد میں اتنے زیادہ واقعات پر حیرانگی ہے کیونکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کی اتنی تعداد نہیں کہ یہاں اتنے کیسز آ سکیں۔ایم سی آئی کو گذشتہ دو ماہ میں بھی ایک بھی کتے کے کاٹنے کے واقعے کی شکایت نہیں آئی۔ تاہم مختلف علاقوں سے اکا دکا شکایات آتی ہیں کہ یہاں کتے زیادہ ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں