اسلام آبادہائیکورٹ کاعمران خان توہین عدالت کیس کاضابطہ اخلاق جاری،سماعت ڈھائی بجےہوگی

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف بدھ کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے لئے خصوصی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دیگر کیسز کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت ڈھائی بجے ہوگی اس موقع پر پاس رکھنے والے ہی کمرہ عدالت کے اندر جا سکیں گے۔

ضابطہ اخلاق کے تحت صرف 15 رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہوگی، ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے 5 ، 5 وکلا کو بیٹھنےکی اجازت ہوگی ،عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا ، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 15 لاء افسران بھی کمرہ عدالت میں بیٹھ سکیں گے ۔ رجسٹرار نے کہا ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم ، وکلا تنظیمیں، اٹارنی و ایڈووکیٹ جنرل آفس آج ہی فہرستیں دیں سماعت کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس مناسب سیکیورٹی انتظامات کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں