اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافروں کا رش،بدنظمی کے باعث مشکلات،بورڈنگ پاسز کے اجراءمیں تاخیر،کئی مسافروں کی پروازیںچھوٹ گئیں

اسلام آباد(نیوزٹویو) خراب موسم اور اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے سخت سکیورٹٰی  کے باعث اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرمسافروں کا غیر معمولی رش ہوگیا اور بدنظمی کی وجہ سے برطانیہ سمیت دیگر ممالک جانیوالے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا جس پر مسافروں نےسخت احتجاج کیا مسافروں کے دیر سے چیک ان کاونٹر پر پہنچنے کے باعث انھیں بورڈنگ پاس کا بھی اجراء نہیں کیا گیا رش ہونے کے باعث بیشتر مسافروں کی پروازیں مس ہوگئیں جس پرمسافروں نے شور شرابہ اور احتجاج شروع کردیا یے

ذرائع کے مطابق زیادہ مسافروں نے برطانیہ جانا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ کے منیجر عدنان خان کا کہنا ہے موسم کی خرابی کی وجہ سے زیادہ تر پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کررہی ہیں جس کی وجہ سےایئرپورٹ پر مسافروں کا اچانک سے رش بن گیا یے خلیجی ممالک جانیوالے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے  بھی ایئرپورٹ پر رش ہورہی یے  مسافروں کے چیک ان کے عمل کو تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں