اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروا ئی،کارچورگروہ کے5ارکان گرفتار،12گاڑیاں برآمد

اسلام آباد(نیوزٹویو)ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاء الرحمن کی ہدایت پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نےایک بڑی کارروائی کے دوران کار چوری میں ملوث دوبین الصوبائ گروہ کے پانچ ارکان گرفتارکر لیے گرفتارملزمان میں محمد جہانگیر، محمد سلیم،علی خان، گل خان اور عرفان اللّٰہ شامل ہیں آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس کی ٹیموں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئےان کو شاباش دی ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنزنے ہدایت کی ہےکہ کارچوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جائیں پولیس نےملزمان کے قبضہ سے  دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی12 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لی ہیں یہ گینگ چوری شدہ گاڑیاں خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھےابتدائی تفتیش میں ملزمان نے  مزید گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہےجن کی برآمدگی کے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس ترجمان کے مطابق یہ گروہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرتے تھےملزم گل خان اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں 67 مقدمات میں چالان شدہ ہےکارچور گروہ کے خلاف کارروائی اے ایس پی حنا نیک بخت کی زیر  نگرانی  پر انچارج اے وی ایل سی انسپکٹر ملک لیاقت علی اور ٹیم نے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں