اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرا دیے

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرا دیے۔وفاقی پولیس کےترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کی ہے اور سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاونٹس بند کروا دیے ہیں۔
ترجمان کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاونٹس کی نشاندہی کی ہے، ان اکاؤنٹس کی بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا۔بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاونٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے جبکہ باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دُور رہیں۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں