اسموگ کے باعث ایسےحالات نہیں کہ اسکول بند کیےجائیں، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد(نیوز ویب)وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا  پنجاب میں اسموگ کی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے۔ اسموگ کے باعث ایسےحالات نہیں کہ اسکول بند کیےجائیں۔شفقت محمود نے نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے نیشنل کالج آف آرٹس کو یونیورسٹی کا درجہ مل گیا ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بغیر وجہ روڑے اٹکا رہی تھی۔ الحمد اللّٰہ تمام بل منظور کر لیے ہیں۔ بل منظور ہونے کا واویلا اپوزیشن کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں