اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل تمام مسائل کا واحدحل،اسکولوں میں سیرت النبیﷺپڑھائی جائے،عمران خان

اسلام آباد(نیوزٹویو) سابق وزیراعظم اورچئیرمین تحریک عمران خان نے کہا ہے کہ اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل تمام مسائل کا واحد حل ہےبچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھائی جائے۔ اپنی ذات کیلئے زندگی بسر کرنے والے کبھی بڑے آدمی نہیں بن سکتے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئےقانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ میرا ایمان ہے جب تک ہم نبی کریمﷺ کے بتائے راستے پر عمل نہیں کرتے ہمیں عزت نہیں ملے گی۔ عزت اللہ کی ذات دیتی ہے، سیاست میں آیا تو مخالفین نے میری عزت کم کرنے کیلئے ہر گری ہوئی حرکت کی مگر جو عزت مجھے پچھلے 6 ماہ میں ملی زندگی بھر نہیں ملی۔

عید میلاد النبی کے موقع پررحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکولوں میں سیرت النبی ﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے، انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، برطانیہ میں وزیر اعظم بھی قانون توڑنے کی جرت نہیں کر سکتا، برطانوی وزیر اعظم کو کورونا کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا، انصاف کی وجہ سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں، ترقی کیلئے خوف کے بت کو توڑنا بہت ضروری ہے، ماں باپ کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ بچے وہ غلطیاں نہ کریں جو ہم نے کی تھیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی قوم کو بتاتا ہوں میں نے اپنی زندگی سے کیا سبق سیکھے ہیں، میں نے اپنی زندگی سیرت النبی ﷺ سے کیسے بدلی، میں نے زندگی میں سب کچھ دیکھا ہے، 622 میں میرے نبیﷺ مدینہ ہجرت کرتے ہیں،632 ہجری میں وہ دنیا سے چلے جاتے ہیں، ہمارے نبیﷺ نے کس طرح ان لوگوں کو تبدیل کیا، کیسے وہ سب کے لیڈر بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں