اسٹیٹ بینک کا بنیادی شرح سود بائیس فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) سینٹرل بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود بائیس فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بنیادی شرح سود 22 فیصد ہے۔
جبکہ توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کو برقرار رکھے گی کیونکہ فروری میں افراط زر تقریباً 23.1 فیصد پر تھا۔ جنوری میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تھی۔
کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اپریل میں مانیٹری پالیسی کے اعلان سے شرح میں کچھ کمی ہو سکتی ہے، کیونکہ مارچ میں افراط زر 20-21 فیصد کے آس پاس آ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں