اسکولوں میں کورونا وائرس ویکسینیشن کے لیے 4 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل

لاہور (نیوزٹویو)وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے اسکولوں میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے لیے 4 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ بات پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس نے صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ماسک پہننا اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔وزیرِ صحت پنجاب نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا ڈیٹا ٹھوس بنیادوں پر اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بچوں کی کورونا وائرس کی ویکسینیشن ہو جائے تو اسکول بند کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے اسپتالوں میں ڈینگی کے 80 فیصد بیڈ خالی ہیں۔ اس وقت ڈینگی ہمارے لیئے بہت بڑا چیلنج ہے۔وزیرِ صحت پنجاب نے بتایا کہ جیسے جیسے موسم ٹھنڈا ہو گا۔ ڈینگی مچھر ختم ہوتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے مریضوں کو اگر دوبارہ یہی مرض ہو جائے تو تشویش ناک ہو جاتا ہے۔پنجاب کی وزیرِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کے بحران پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں