افریقی ملک بوٹسوانہ میں دنیا کا تیسرابڑا ہیرا دریافت

گیبرون (نیوزٹویو) افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے جس کا وزن 1ایک98 قیراط ہےدنیا کی مشہور فرم ڈی بیئرز ڈائمنڈ اوول اور بوٹسوانا حکومت کے مشترکہ کان کنی کے منصوبے کے دوران یہ ہیرا دریافت ہوا۔ یہ ہیرا کمپنی کی50سالہ تاریخ میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔ اس ہیرے کو فی الحال کوئی نام نہیں دیا گیا ۔ہیرا یکم جون کو ملا جو کہ صدرکو پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ بوٹسوانا کا شمار براعظم افریقہ میں ہیروں کی کان کنی کرنے والے سرکردہ ممالک میں ہوتا ہے۔ یہ ملک ہیروں کی پیداوار کے حوالے سے افریقہ میں پہلے نمبر پر ہےیہ دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا ہے۔ دنیا میں سب سے بڑے ہیرے کا وزن3ہزار106 قیراط تھا جو 1905 میں جنوبی افریقہ میں پایا گیابوٹسوانا کی صدر نے کہا کہ یہ محنت کرنے والی قوم کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ سرکار کا کہنا ہے کہ ابھی ہیرے کی فروخت کا فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت اس نایاب ہیرے کا زیادہ سے زیادہ قیمت میں فروخت کرے گی۔ ہیرے کی لمبائی73 ملی میٹر، چوڑائی52 ملی میٹر اور موٹائی27 ملی میٹر ہےڈی بیئرز ڈائمنڈ اوول بوٹسوانا میں کان کنی کا80 فیصد حصہ حکومت کو دیتی ہے۔ سال2020 میں کورونا وائرس کے سبب ڈائمنڈ اوول کی پیداوار اور فروخت دونوں میں بہت بڑی کمی دیکھی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں