افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کا مشن جاری رکھنے کا اعلان، ارشد ملک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ائیرلائن کے سی ای او نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کا مشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ  آج سےکابل میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے 3 پی آئی اے کی پروازوں کو بھی بھیجا جائے۔ ٹیوئٹر پر جاری بیان میں ارشد ملک نے کہا کہ پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے وزرات خارجہ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر مکمل تعاون کر رہے ہیں، افغانستان میں اپنے شہریوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا عملہ اس مشن میں سب سے آگے ہے اور یہ عملہ میرا ہیرو ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کابل میں پی آئی اے کا آفس آپریشنل ہے جو آفس آنے والے کسٹمرز کی خدمات میں مصروف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں پاکستان کے سفارت خانے سے مکمل رابطے میں ہے، پیر سے کابل میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے 3 پی آئی اے کی پروازوں کو بھی بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں