افغانستان میں 6.3شدت کا زلزلہ، لوگ خوفزدہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)افغانستان ہفتہ کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، جس کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر کے قریب تھا، جس کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہرات کے شمال مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا، اور اس کے فوری بعد 5.5، 4.7 اور 6.2 کی شدت کے تین آفٹر شاکس بھی آئے۔

شہر میں موجود اے ایف پی کے صحافی نے بتایا کہ جب صبح گیارہ بجے کے قریب پہلا زلزلہ آیا، تو رہائشی اور دکاندار عمارتوں سے بھاگ گئے، مزید بتایا کہ اب تک کسی نقصان یا ہلاکتوں کی رپورٹس نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ پریشان اور خوفزدہ ہیں، خواتین، مرد، بچے، ہر شخص اپنے گھر سے باہر نکل آیا، اس کے بعد آفٹر شاکس بھی آئے، ہر شخص پریشان ہے، کوئی بھی اپنے گھر کے اندر نہیں جانا چاہتا۔

یو ایس جی ایس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ ممکنہ طور پر سیکڑوں افراد کی ہلاکت ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہم جانی نقصان کا امکان ہے اور تباہی ممکنہ طور پر وسیع ہوسکتی ہے، اس الرٹ کی سطح کے ساتھ ماضی کے واقعات کے لیے علاقائی یا قومی سطح کے ردعمل کی ضرورت ہے۔

امریکا کے جیولوجیکل سروے نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کی شدت 6.2 تھی، ہیرات شہر ایران کی سرحد سے 120 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے، یہ افغانستان کا ثقافتی مرکز سمجھا جاتا ہے۔

یو ایس جی ایس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 اور اس کی گہرائی صرف 14 کلومیٹر تھی۔

2019 کے ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ہرات کی آبادی کا تخمینہ 19 لاکھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں