افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ اس میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، 260 رنز کا ہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں