افغانستان کی اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونےکی یقین دہانی،طورخم سرحدکھلنےکاامکان

اسلام آباد(نیوزٹویو) افغانستان نےپاکستان سے طورخم سرحد کوانسانی بنیادوں پرکھولنے کی درخواست کرتے ہوئے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف نہ استعمال ہونےکی یقین دہانی کرادی ہے ۔افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات کی جس میں یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

مولوی امیر خان متقی نے پاکستان سے انسانی بنیادوں پر طورخم بارڈر کھولنے کی درخواست کردی ہے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی روز سے بند پاک افغان طورخم بارڈر کراسنگ کل (جمعہ) سے دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہے، بھارت اس میں شامل نہیں، افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں