افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، طالبان ترجمان سہیل شاہین

 افغا نستان ( نیوزویب)افغانستان میں حکومت قائم کرنے والے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی چین سے اچھے تعلقات استوار کرنے کی ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان چین اور دیگر پڑوسی ممالک کے درمیان رابطے کا مرکز بن جائے گا۔چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امید ہے کہ مستقبل میں افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ ترجمان طالبان نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سر زمین چین سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی تعمیرِ نو، معاشی ترقی اور بحالی کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ سہیل شاہین کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں