افغانستان کےسابق صدرامراللہ روح کے گھر سے قیمتی نودرات،65لا کھ ڈالراورسونا برآمد

کابل (نیوزٹویو)افغانستان کے سابق نائب صدرامراللہ صالح کے گھر سے 65لا کھ ڈالر برآمد ہوئے ہیں پاکستانی روپوں میں یہ رقم ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے افغان میڈیا کے مطابق امراللہ صالح کے گھر سے 18 سونے کی اینٹیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ افغان رہنما احمد اللہ متقی نے امراللہ صالح کے گھرسے رقم برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔ طالبان نے رقم اور سونے کی برآمدگی کی ویڈیواور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وا ئرل کی ہیں تا کہ لو گ ان رہنماوں کی حقیقت کو جان سکیں

واضح رہے کہ امرااللہ صالح نے ایک ہفتہ قبل ہیں بیان جاری کیا تھا کہ وہ افغانستان میں موجود ہیں اور فرار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وادی پنجشیر میں ہیں۔ امر اللہ  صالح افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور میں نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد خود کو صدر قرار دیا تھا۔  اشرف غنی کے دور میں امراللہ صالح کو وزیر داخلہ بھی بنایا گیا تھا۔امراللہ صالح افغانستان کی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں انہوں نے لوگوں سے وادی پنجشیر کی مزاحمت میں شریک ہونے کا کہا تھا۔ امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ وہ کبھی طالبان کے ساتھ ایک چھت کے تلے نہیں بیٹھیں گے۔ کبھی بھی نہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح  فرار ہو گئے ہیں جب کہ احمد مسعود بھی منظر سے غائب ہیں۔ خبریں یہ بھی آ رہی ہیں کہ امر اللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو قتل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں