افغانستان کے حالات کے باعث دہشت گردی کاخطرہ پھرسراٹھا رہا ہے،وزیردفاع پرویزخٹک

نوشہرہ(نیوزٹویو) وزیر دفاع پرویز خٹک نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے حالات کے باعث دہشت گردی کا خطرہ پھر سراٹھا رہا ہے ملک کے تمام ادارے الرٹ ہیں کوشش ہے کہ دہشت گردی کے واقعات نہ ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاعٰ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کا ہےوزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئی تنظیمیں بنائی جا رہی ہیں اور جنرل انتخابات کی تیاریاں کی جاری ہیں۔

مہنگائی کے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ اس وقت امریکہ اور یورپ میں بھی مہنگائی ہے تو کیا سب نالائق ہیں؟ عوام فکر نہ کریں عمران خان بہت کام کر رہے ہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں