افغان حکومت نےطالبان کےسامنےہتھیارڈال دئیے،افغان صدر اشرف غنی ٹیم کے ہمراہ تاجکستان فرار

 کابل( نیوزٹویو) افغانستان کی حکومت نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈا ل دئیے ہیں اور اس وقت افغانستان پرمکمل طور پر طالبان کا کنٹرول ہے دوسری جانب اطلا عات ہیں کہ ا فغان صدراشرف غنی اور نائب صدرامرصالح اور اپنی ٹیم کے دیگر ا رکان کے ہمراہ افغناستان چھوڑ کرتاجکستان چلے گئے ہیں تاہم افغان صدارتی محل سے افغان صدر کے ملک چھوڑنے کی خبروں پر کو ئی تبصرہ نہیں کیا گیا افغان میڈیا کے مطابق ان کے استعفیٰ کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے وہ طالبان کے ساتھ عبوری سیٹ اپ کا معا ہدہ طے پا جانے کے بعد مستعفیٰ ہو جا ئیں گے افغا نستان میں غیر ملکی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں ملک چھوڑنے سے قبل صدر اشرف غنی نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور نیٹو سے ہنگامی رابطے کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں