افغان حکومت کے ساتھ اپنے مفادات کے تحت کام کریں گے، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

امریکہ (نیوز ڈٰیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان قیادت میں آئے تو افغان حکومت کے ساتھ اپنے مفادات کے تحت کام کریں گے اور  ان کے ساتھ تعلقات کا دار و مدار  اگلی افغان حکومت کے طرز عمل پر ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اب بھی 1500 امریکی شہری موجود ہیں جنھیں نکالنا ہے جبکہ طالبان 31 اگست کے بعد بھی ان امریکیوں اور افغان شہریوں کو واپس آنےکی اجازت دینے پر رضا مند ہیں جن کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں۔ انتھونی بلنکن نے طالبان کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام نہ کیا گیا تو طالبان کو دنیا میں تنہا کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں