افغان سفیرکی بیٹی کے ساتھ تشدد اوراغواکرنے کا مقدمہ درج،2ٹیکسی ڈرائیورگرفتار

اسلام آباد(نیوزٹویو) افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی اورتشدد اوراغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ تھا نہ کو ہسار میں درج کرلیا گیا ہے مقدمہ افغان سفیرکی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں اغوا اورتشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔افغان سفیر کی درخواست پر مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی354، 365، 506 اور دفعہ 34 کے تحت درج کیا گیا ہے لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ گھر سے کچھ دور ٹیکسی میں شاپنگ کیلئے گئی تھی۔ واپسی کیلئے دوسری ٹیکسی میں سوارہوئی جوکچھ  دیر بعد راستے میں روک دی گئی۔ اچانک ایک شخص آیا اور ٹیکسی میں سوار ہوکر مجھ  پرتشدد کرنے لگا۔ تشدد کے باعث میں بے ہوش ہوگئی آنکھ کھلی توپارک میں گندگی کے ڈھیر پر تھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے گزشتہ روز2 ٹیکسی ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ تیسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔

 دوسری جانب وفاقی وزیرداذخلہ شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران اب تک ہونے والی پیش رفت کےحوالے سے بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی گھر سے پیدل نکل کرمارکیٹ آئی۔ ٹیکسی کرکے کھڈا مارکیٹ گئی اسلام آباد کی کھڈ امارکیٹ سے افغان سفیرکی بیٹی نےایک اورٹیکسی لی۔ فوٹیج کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی گئی۔راولپنڈی جانے کےبعد وہاں سےدامن کوہ پہنچی۔ راولپنڈی سےدامن کوہ کیسے پہنچیں اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔دامن کوہ میں تیسری ٹیکسی  کے ڈرائیورکا بھی انٹرویوکیا ہے۔ وزیرنے بتایا کہ واقعے کے بعد افغان سفیرکی بیٹی پہلے نجی اسپتال گئی اس کے بعد پمزگئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی کےساتھ واقعہ16تاریخ کوپیش آیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ اس کیس کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں