افغان سفیر کی بیٹی کے متضاد بیانات،معاملہ مشکوک،سیلسلاعلی خیل نےموبائل ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کردیا

اسلام آباد (نیوزٹویو) اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے تحقیقاتی اداروں کو متضاد بیانات نے واقعہ کو مشکوک بنا دیا ہے جبکہ سفیر کی بیٹی نے تحقیقاتی اداروں کوجواپناموبائل فون حوالے کیا ہے اس میں سے پیغامات سمیت تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا جبکہ اپنے ذاتی موبائل فون سے متعلق سفیر کی بیٹی نے دعوی کیا تھا کہ وہ فون اس واقعہ کے دوران ہی کہیں کھو گیا ہے لیکن جب تحقیقات کے دوران اس کے نبمر کی جیو فینسنگ کی گئی تو وہ سفیر کی بیٹی کے پاس سے ہی برآمد ہو گیا تھا لیکن تفتیش کاروں کو موبائل فون حوالے کرنےسے پہلے اس میں موجود تمام ڈیٹا ختم کردیا گیا تھا اسی طرح لڑکی نے راولپنڈی جانے سے ا نکار کیا تھا لیکن جب اسے سی سی ٹی وی کی فوٹیج دکھا ئئی گئی تو وہ اس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکی ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی تشدداوراغوا کرنے کی کوشش کے مقدمے میں تحقیقاتی ا داروں کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں ہیں لڑکی نے دویا تین نہیں بلکہ چا رٹیکسی کاریں استعما ل کی تھیں افغان سفیر کی بیٹی پہلے کھڈا مارکیٹ گئی اور پھر وہاں سے دوسری ٹیکسی تبدیل کر کے وہ دامن کوہ اورپھر  راولپنڈی گئی سفیر کی بیٹی نے چا ر گھنٹے میں چا ر ٹیکسی کا ریں تبدیل کیں یہ تمام باتیں اس معاملے کو مشکوک بنا رہی ہیں تحقیقاتی ادارے اس پہلو پر اب تحقیق کررہے ہیں کہ یہ واقعہ جعلی تو نہیں ہے اور صرف پاکستان کو بدنام کرنے کی کسی سازش کا حصہ تو نہیں کیونکہ اس واقعہ کے فورا بعد افغان اور بھارتی میڈیا سے پا کستان کے خلاف پروپیگنڈا کی ایک منظم مہم شروع  کر دی گئی تھی  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں