افغان طالبان کا امریکہ کو 31اگست کی ڈیڈ لا ئن میں توسیع دینے سے اںکار،رد عمل آسکتا ہے،طالبان ترجمان سہیل شا ہین

کابل (نیوزٹویو) افغان طالبان امریکی ا نخلاء کی آخری تاریخ 31اگست میں مزید توسیع دینے سے ا نکار کر دیا ہے اورا مریکہ پر وا ضح کیا ہے کہ اس کا رد عمل آسکتا ہے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔یہ ڈیڈلائن نہیں بلکہ ان کے لیے ریڈلائن ہے اور اگر اس میں توسیع کی جاتی ہے تو اسے قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔ برطانیہ کے ایک نشریاتی ادارے کو دئیے گئے ا نٹرویو میں سہیل شاہین نے کہا کہ ایسی کسی بھی توسیع کی صورت میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہو گی جس کا ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر موجود افغان باشندے اصل میں طالبان کے خوف سے نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بہتر زندگی کے لیے افغانستان سے فرار کی کوشش میں ہیں۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا مکمل ہونے تک حکومت کا اعلان نہیں کریں گے، طالبان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ امریکی فوج کی موجودگی تک حکومت اور کابینہ کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں