افغان طالبان کی باجوڑ بم دھماکے کی شدیدمذمت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) افغان طالبان نےخیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کےصدر مقام خار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا ہےکہ امارت اسلامیہ نے خیبر پختونخوا کی باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام سے متعلق اجلاس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،

 انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں شہداء کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، ایسے جرائم کسی طور پر بھی جائز نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں