اقتدار کی شاخ الوئوں کا مسکن ، سعد رفیق

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک الو کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے ساتھ ایک شعر بھی تحریر کیا کہ اقتدار کی شاخ الوئوں کا مسکن جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کئے گئے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق کے ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے کہا کہ الو تو عقلمندی کی علامت ہوتا ہے ۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ اقتدار الوئوں کا مسکن ہے لیکن اپوزیشن کہاں کھڑی ہے ہم نے ووٹ اپوزیشن کو دیا تھا ۔ ایک صارف نے شعر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا ۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں