اقوام متحدہ شیوسینا اور آر ایس ایس تنظیموں کا حقیقی جا ئزہ لے،پا کستان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ اقوام متحدہ کو شیو سینا اور آر ایس اسی جیسی تنظیموں کا حقیقی جائزہ لینا چاہیےجن حالات میں امریکہ کے ساتھ گراونڈ اینڈ ائیر لاینز آف کمیونیکیشن معاہدہ کیا گیا تھا وہ بدل چکے ہیں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں افسوسناک حادثے پر تعزیت کرتے ہیں جبکہ پاکستان کا کابل میں دہشت گردی پر اظہار افسوس ہےانہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی امداد اور سہولت کے لیے ایف ایم پورٹل کا افتتاح ہو گیا ہے۔ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ دار ملک نہیں ہے جبک ایف اے ٹی ایف کو چند ممالک سیاسی بنیادوں پر استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان کی کارگردگی کا ایف اے ٹی ایف رکن ممالک نے اعتراف بھی کیا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ افوج تعینات کی ہے اور بھارت نے جموں و کشمیر کے مخلتف حصوں پر قبضہ جما رکھا ہے لیکن بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر سے شارجہ کی پروازوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

کرتارپور راہداری سے متعلق انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر ہمارا مؤقف واضح ہے اور افغانستان میں ہم امن و استحکام چاہتے ہیں۔ ہم ایسے اقدام کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے جس سے خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو۔ا فغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ سرحد پار حملوں پر موثر قابو پانا پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہو گا

کرکٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ قو می ٹیم نے ٹی 20 چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت میں کرکٹ سے متعلق رویہ قابل مذمت ہے۔ ایران پر اسرائیلی اور امریکی ممکنہ حملوں کی تیاریوں کےسوال پر ترجمان نے کہا کہ ابھی تک یہ مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں پاکستان خطے مین امن و استحکام کا حامی ہے دہشتگرد تنظیموں کے حوالے سے یو این سینشن کمیٹی کو دیگر ممالک پر نظر رکھنا ہوگی بھارت مین جو کچھ ہو رہا اس پر بھی نظر دوڑائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں