اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور، مسلم ممالک وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے مشکور

اسلام آباد(نیوزٹویو)اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہونے پر  مسلم ممالک وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے مشکور ہیں۔عربی چینل المستکلہ ٹی وی کے چیئرمین اور پی ایچ ڈی اسکالر جناب محمد الہاشمی الحمدی نے اسلامو فوبیا کے معاملے پر وزیراعظم خان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔محمد الہاشمی الحمدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’عمران خان، آپ کی اس عظیم سیاسی اور ثقافتی کامیابی تک پہنچنے کے لیے آپ کی تمام کوششوں کے لیے اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔انہوں نے لکھا کہ’اقوام متحدہ کے پوڈیم سے ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں کہے گئے عمران خان کے الفاظ اب بھی یاد ہیں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ عمران خان کی عزت کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ کیونکہ وہ حکمت اور حوصلے کے ساتھ اسلام اور اپنے پیغمبر کا دفاع کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے لکھا کہ’وہ عمران خان میں ایک مخلص اعتدال پسند مسلمان کو دیکھتے ہیں جوکہ پاکستان اور امت مسلمہ کی خدمت کرتا ہے‘۔محمد الہاشمی الحمدی نے مزید لکھا کہ ’اُنہیں عمران خان کو مدینہ میں ننگے پاؤں چلتے اور مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف کھڑے ہوتے دیکھنا اچھا لگا۔ دوسری جانب پوری پاکستانی قوم بھی اس بڑی کامیابی پر وزیرِاعظم عمران خان کی مشکور ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت ہیش ٹیگ تھینک یو عمران خان ٹاپ ٹریڈز میں شامل ہے۔

انہوں نے لکھا کہ  ’یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جوکہ اسلام، تمام مسلمانوں اور عالمی امن کے لیے بہت فائدہ مند ہے‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اللہ آپ کو اور پاکستانی قوم کو سلامت رکھے‘۔اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’پاکستان کے پیارے لوگو،صرف اسلامی مقاصد کے حصول کے لیے آپ کے قائدانہ کردار اور خدمات کے لیے عرب اور دنیا بھر کے مسلمان آپ کے بے حد مشکور ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں