الیکشن اصلاحاتی عمل الیکشن کمیشن سرانجام دے گا،باقی تمام ادارے معاونت فراہم کریں گے،صدرمملکت عارف علوی

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے کہ الیکشن اصلاحاتی عمل الیکشن کمیشن سرانجام دے گا باقی تمام ادارے معاونت فراہم کریں گے بیرون ملک پا کستانیوں کی ووٹنگ کے لیے فول پروف نظام بنا یا جا ئے جمعرا ت کو صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت آئی ووٹنگ میں ابھرتی ٹیکنالوجیز پر ذیلی کمیٹی  کا اجلاس منعقد  ہوا صدرمملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے آئی ووٹنگ سسٹم پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہےاسٹیک ہولڈرز ماہرین کی مدد لیں اور آئی ووٹنگ متعارف کرانے کے لئے وقت کا تعین کریں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے ترسیلات زرکی مدد سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہےموثر انتخابی طریقہ کار نہ ہونے کے باعث سمندر پار پاکستانی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتےدبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کا موثر اور فول پروف نظام وضع کرنے کی ضرورت ہےاجلاس میں وزیر برائے آئی ٹی، سید امین الحق اور سیکرٹری آئی،چیئرمین نادرا اور ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن اجلاس میں شریک ہو ئے وزارت آئی ٹی اور نادرا نے اجلاس کو آئی ووٹنگ کے حوالے سے مجوزہ حل کے بارے میں بریفنگ دی صدر مملکت کی انتخابی اصلاحات شروع کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر الیکشن کمیشن کے کرداراورانٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق وزارت آئی ٹی اور نادرا کی تکنیکی تعاون کی بھی تعریف کی  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں