الیکشن فنڈ پر ان چیمبر سماعت، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن فنڈز سے متعلق ان چیمبر سماعت سے قبل اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئےطلب کر لیا۔

وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے جانے پر اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے فوری طور پر وزیرعظم آفس کے لیے روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، اب وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیارنہیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ آج حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ  پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر ان چیمبر سماعت آج ہوگی جس میں چیف جسٹس سمیت بینچ کے تین ارکان شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں