الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں، یوسف رضا گیلانی

ملتان(نیوزٹویو) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ آئے اور عوام کا اضطراب ختم ہو۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہمارا کسی جماعت سے الیکشن کا اتحاد نہیں۔

نواز شریف کی واپسی پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئیں اورالیکشن لڑیں ہمیں کوئی گلہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں