الیکشن نہ ہوئے تو تحریک انصاف بھرپور طاقت کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی، عمران خان

اسلام آباد(نیوزٹویو) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن نہ ہوئے تو تحریک انصاف بھرپور طاقت کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی۔ 

کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔


چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے ریلی نکالنے کی اجازت دی ہے لیکن اس کے باوجود گرفتاریاں کی گئیں، خواتین سے شرمناک سلوک کیا گیا، صرف مجھ کو باہر رکھنے کیلئے آج ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں اور وہ انتخابات کا راستہ روکنے کے لیے آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں