الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات سیل میں چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کیے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن آج 67 درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواستوں پر سماعت کے لیے دو بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ممبر پنجاب اور ممبر کے پی پر مشتمل بینچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بینچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں