الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں غیرمنجمد کردیں،اہل افراد کوووٹ درج کرانےکی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستیں غیرمنجمد کردیں عوام کوووٹ کے کوائف درست کرنے اوراہل افراد کوووٹ کا اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کردی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن  نے جمعرات سےعوام الناس  کی سہولت  کے لئے انتخابی  فہرستیں  جوکہ زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ  2017، 20 جولائی 2023 کو منجمد کی گئی تھیں  وہ فوری طور پر  مورخہ 25ا کتوبر  2023 تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا  ہے ۔ اورتمام  اہل افراد  سے درخواست ہے  کہ مورخہ 25 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ  کے اندراج،  اخراج ، منتقلی  اور شناختی کارڈ  کے مطابق  کوائف  کی درستگی   کو یقینی بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں