الیکشن کمیشن نے پنجاب،کے پی کے میں انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر پنجاب اورکےپی کے میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیےبدھ کو نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پنجاب میں عام انتخابات کے لئے نئے کاغذات نامزدگی نہیں وصول کئے جائیں گے، پرانے شیڈول کے تحت فائل کاغذات نامزدگی پر ہی اعتراض عائد کیا جا سکے گا۔

شیڈول کے مطابق پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہو گی، کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہو گی، الیکشن ٹریبونل17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔

امیدواروں کی نئی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی، امیدواروں کو انتخاباتی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں