الیکشن کمیشن کاتحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنےکےلیےشوکازنوٹس جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)الیکشن کمیشن پاکستان نےتحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ میں آنے والےعطیات ضبط کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔اورعمران خان کو 23اگست کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیاہےالیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکازعمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے عطیات موصول ہوئے، پی پی او رول 6 کے تحت آپ کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ کی ممنوعہ فنڈنگ ریاست کیوں نہ ضبط کرلے ؟ 23 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہوکر وضاحت کریں۔ نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی نےدانستہ طورپرعارف نقوی کی ملکیت ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے 2.1 ملین ڈالرز  وصول کیے پی ٹی آئی نے برسٹل انجینیئرنگ  سروسز  یو اے ای ، ای  پلینٹ ٹرسٹیز  سے عطیات لیے،  پی ٹی آئی  نے امریکا کی ایل سیز سے عطیات وصول کیے۔ شوکاز میں کہا گیا ہےکہ  پی ٹی آئی نے بھارتی نژاد رومیتا شیٹھی سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے16 بینک اکاونٹس چھپائے۔چئیرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک جو فارم ون جمع کرایا وہ غلط تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں