الیکشن کمیشن کاخیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلےمیں پولنگ سٹیشنوں پر پاک فوج تعینات کرنےکافیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ری پولنگ اور دوسرے مرحلے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ سٹیشنوں پر پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت دفاع کو فوج کی تعیناتی کے لیے مراسلہ بھجوادیا ہے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پولنگ سٹیشنوں پر بے ضابطگیوں کے کیسوں کی سماعت کے موقع پر کیا گیا جس میں مختلف شواہد اورویڈیو کی بنیاد پر واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت انتخابات کے دروان امن و امان قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ اس تناظر میں تمام حالات اور واقعات کو سامنے رکھنے ہوئے خیبرپختونخوا میں ری پولنگ اور دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نہ صرف پُرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے بلکہ ووٹربلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو مراسلہ بھی تحریر کردیا ہے ، مزید الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ان واقعات میں ملوث اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں