الیکشن کمیشن کاعام انتخابات کے لیے عالمی مبصرین کو اوپن ڈورپالیسی کے تحت مدعوکرنےکافیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ  عام انتخابات  کے مشاہدے  کے لیے عالمی مبصرین کو  اوپن ڈور پالیسی کے تحت مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سوموار کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو اجازت دینے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین ،ظفر اقبال حسین اور کے علاوہ سینئر ز آفیسر ز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ ، فیڈرل بورڈآف ریونیو اور دیگر متعلقہ اداروں سے سنیئر افسران بھی شریک ہوئے ۔ اسکے علاوہ چاروں صوبوں کے جوائنٹ الیکشن کمشنر جوکہ مبصرین کے حوالے سے فوکل پرسن تعینات کئے گئے وہ بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے عالمی مبصرین کو رسائی دی جائے گی اور ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔وزارت خارجہ کو اس سلسلہ میں ہدایت دی گئی کہ فوری طور پر تمام عالمی مبصرین کو انتخابات میں بطور مبصر آنے کی دعوت دی جائے وزرات خارجہ اپنے سفارتی مشننز کے ذریعے ایک ہفتہ میں یہ کام مکمل کرے گا اور پاکستان آنے کے خواہشمند مبصرین کو ایک ہفتہ میں ویزا دے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام عالمی مبصرین کی سکیورٹی کوبھی یقینی بنائیں اور سکیورٹی سے متعلق تمام امور کو دو ہفتوں میں مکمل کیا جائے ۔ فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کو ہدایت کی گئی کہ عالمی مبصرین بشمول میڈیا کےنمائندگان تمام آلات کیمرے ودیگر ضروری سامان کو بھی کسٹم ڈیوٹی سے استشنی قرار دیں اور ان کو ہر ممکن معاونت کو یقینی بنایا جائے

الیکشن کمیشن نے صورتحال کے حوالے سے ایکشن کمیٹی بنا دی، کمیٹی ہر 15 روز بعد اجلاس کر کے صورتحال کا جائزہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں