الیکشن کمیشن کاعمران خان کو11 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(نیوزٹویو)الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف کیسز کی سماعت 11 اکتوبر کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف چارج فریم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں