الیکشن کمیشن کا عام ا نتخا بات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ا ستعمال پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نمائندہ نیوز ٹویو) الیکشن کمیشن کے روبروالیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے متعلقہ سپینش مشاورتی فرم نے ملک کی سیا سی جماعتوں کے اس خدشے کی تصدیق کی ہے کہ نادرا کا بنایا ہوا آئی ووٹنگ سسٹم عالمی معیارکا نہیں ہے فرم نے اس کو جدید دور کے مطابق بنانے کے لیے سفارشات دے دیں ہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ مشنیوں کے حوالے ملک کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ا لیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ا نتخابات میں ا ستعمال کے حوالےسے الیکشن کمیشن کے دو اجلاس یکم جون اور 2جون کوچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوئے اجلاس میں ممبران الیکشن  کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد وزارت سائنس وٹیکنالوجی  کی طرف سے الیکشن کمیشن  کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین پروٹوٹائپ کا ڈیمو دینا تھا۔ جس پروزارت سائنس و ٹیکنالوجی  نے آگاہ کیا کہ ای وی ایم پروٹوٹا ئپ کو تیار  کرنے میں ہمیں کچھ مزید وقت درکار  ہے جو کہ جولائی 2021ء کے تیسرے  ہفتے  تک مکمل ہو جائیگا اس کے بعد ای وی ایم پروٹوٹا ئپ کا ڈیمو  الیکشن کمیشن  آف پاکستان  کو دیا جائیگا ۔یہ بات  قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن مشین  کی انتخابی ضروریات پہلے ہی وزارت سائنس وٹیکنا لوجی کو دے چکا ہے اسی بنیاد پر  وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نےفنی تفصیلات اور ای وی ایم پروٹوٹا ئپ تیار کرنی ہے الیکشن کمیشن  کی جانب سے وزارت سائنس  و ٹیکنالوجی کے حکام کا شکریہ ادا کیا گیا  اور اس بات کا اظہار  کیا گیا  کہ الیکشن کمیشن  انتخابات میں ٹیکنالوجی  کے استعمال کے حوالے سے پرعزم ہے تا ہم ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی بھی فیصلہ پر پہنچنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز جن میں سیاسی جماعتیں اور ووٹرز خصوصی اہمیت کے حامل ہیں کا اعتماد حاصل کیا جائے کیونکہ یہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری بھی ہے الیکشن کمیشن اس حوالے سے جلد ہی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔دوسرا اجلاس انٹرنیٹ  ووٹنگ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں  سیکرٹری وزارت انفارمیشن  ٹیکنالوجی ،وزارت کے دیگر سینئر  افسران  اور سپنیش کنسلٹسنی  فرم کے نمائندوں نے نادرا  کے تیار کردہ انٹرنیٹ  ووٹنگ سسٹم  کی ٹیکنیکل  آڈٹ  رپورٹ  پر بریفنگ دی  بریفنگ میں  تقابلی  پہلووں کا جائزہ  لیاگیا ۔ جس میں نادرا  کے بنائے ہوئے  سسٹم کا میکسکو ، فرانس اور ایسٹونیا کے بنائے  ہوئے سسٹم  سے موازانہ  کیاگیا ۔مزید برآں  الیکشن کمیشن  کو بتایا گیا کہ فرانس  نے ووٹنگ سسٹم  کا استعمال  اب روک دیا  ہے جبکہ  میکسیکو  اور ایسٹونیا اپنے سسٹم پر بتدریج  تجربات  اور استعمال کر رہے ہیں ۔ کنسلٹنٹ فرم نے الیکشن  کمیشن کو بتایا  کہ نادرا کا بنایا ہوا آ ئی ووٹنگ سسٹم عالمی معیار  کا نہیں ہے جس کو جدیدٹیکنالوجی کے مطابق بنانےکی سفارشات دی گئی ہیں چیف الیکشن کمشنرنےاگلے ہفتے میں  الیکشن کمیشن کااجلاس طلب کر لیا جس میں  کنسلٹنٹ فرم کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں