الیکشن کمیشن کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کرانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے کسی عہدہ دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہےاورنہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہِ راست کردار نہیں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں خوفناک انکشافات بھی کیئے ہیں۔
لیاقت چٹھہ کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ عرصہ پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا لیکن میں اپنی ذمہ داری پر شرمندہ ہوں اور میں نے جو جرم کیا ہے اس پر مجھے سزائے موت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں